Pakistan Real Estate Times -  Pakistan Property News
Several actions by the EDA against illegal constructions. Dozens of illegal structure - Printable Version

+- Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News (https://www.pakrealestatetimes.com)
+-- Forum: Pakistan Real Estate / Property News (/forumdisplay.php?fid=1)
+--- Forum: LahoreRealEstate.Com Prices Updates (/forumdisplay.php?fid=10)
+--- Thread: Several actions by the EDA against illegal constructions. Dozens of illegal structure (/showthread.php?tid=20764)



Several actions by the EDA against illegal constructions. Dozens of illegal structure - LRE-Azan - 12-15-2021 12:29 PM

پریس ریلیز

سی ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متعدد کارروائیاں۔ درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار۔ 4 کنال اراضی واگزار

اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 14 دسمبر، 2021): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے منگل کے روز بری امام، جابہ تیلی اور سیکٹر G-7/2 میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کئے۔

تفصیلات کے مطابق بری امام کے علاقے نور پور شاہاں میں سرکاری اراضی پر کچھ قبضہ مافیا نے غیر قانونی تعمیرات کرکے قبضہ کیا ہوا تھا۔ ان غیر قانونی قابضین کو سرکاری اراضی خالی کرنے کے لئے قبل ازیں نوٹسز جاری کئے گئے تھے تاہم غیر قانونی قابضین نے نوٹس پر عملدرآمد نہ کیا جسکے بعد ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے بھر پور آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کے دوران 17 غیر قانونی کمرے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے 4 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

علاوہ ازیں محلہ چھجار بری امام میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی کمرے، 1 واش روم، 1 کچن اور 2 چار دیواریاں گرائی گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی نفری سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لیے موجود تھی۔

اسی طرح سیکٹر G-7/2 میں سی ڈی اے سہولت مرکز کے عقب میں گزشتہ دنوں گرائے گئے غیر قانونی تعمیرات کی چیکنگ کے دوران دیکھا گیا کہ کچھ لوگ دوبارہ سرکاری اراضی پر تعمیرات جاری رکھے ہوئے تھے جبکہ 1 نیا کمرہ بھی بن رہا تھا جسکے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات کو دوبارہ مسمار کردیا گیا۔

علاوہ ازیں جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر نیا گھر تعمیر کرنے کے لئے چار دیواری بنائی گئی تھی جسکے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے متذکرہ چار دیواری مسمار کر کے سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی-

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ہے گا اور قبضہ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔