Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Pakistan is a threat to india...
07-09-2009, 12:23 AM
Post: #1
Pakistan is a threat to india...
خطرہ بھارت کو پاکستان سے ہے!

ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ـ

برطانوی وزیر خارجہ نے ٹھیک کہا ہے کہ ’’پاکستان کو بھارت سے خطرہ نہیں ہے۔‘‘ اصل میں بھارت کو پاکستان سے خطرہ ہے! یہ خطرہ ایک مستقل بزدلانہ فعل ہے۔ پاکستان کو امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور روس کی مدد سے آدھا کرنے کے باوجود بھارت پاکستان سے ڈرتا رہتا ہے۔ اب اسرائیل بھی پاکستان سے باقاعدہ ڈرنے لگا ہے۔ روس بھی کہ اسے شکست دینے اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں پاکستان، پاک فوج اور آئی ایس آئی نے کمال کردیا۔ برطانیہ بھی ڈرتا ہے کہ قبائلی علاقے پاکستان میں ہیں جہاں اسے شکست فاش ہوئی تھی۔ امریکہ برطانیہ کے بعد عالمی طاقت بنا۔ سوویت یونین (روس) کے بعد اب تو وہ واحد عالمی طاقت ہے مگر روس کے پاس ہزاروں ایٹم بم موجود ہیں۔ چین مسلسل خاموش ہے اور امریکہ کی جانب اپنے خونخوار ارادوں سے بڑھتا جا رہا ہے مگر پاکستان سے امریکہ کو کیا خطرہ ہے؟ پاکستان چین کیلئے اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکہ پاکستان کو کمزور کر رہا ہے پاکستان کے معاشی حالات تباہ ہو چکے ہیں اور اس میں پاکستان کے سارے حکمرانوں کا حصہ امریکہ کی مرضی کے مطابق کافی ہے۔ امریکہ کو معلوم ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے۔ یہ سارے عالم اسلام کیلئے حوصلے کا باعث ہے۔ ایٹمی طاقت تو روس بھی تھا۔ اسے معاشی خلفشار میں لا کے مارا گیا۔ پاک فوج کتنی دیر تک کمزور پاکستان کا دفاع کرے گی۔ یہی تو خوف امریکہ اور بھارت کا ہے کہ پاک فوج کو کمزور کرناممکن نہیں۔ آئی ایس آئی کے مقابلے میں بھارتی ’’را‘‘ ایک لونڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ پاکستانی خفیہ تنظیم بہترین تنظیم ہے۔ اسی لئے سب اس کیلئے چیختے چلاتے ہیں۔قبائلی علاقوں اور سوات وغیرہ میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کو الجھا کے تھکایا جا رہا ہے مگر امریکہ جان لے کہ وہ تھکیں گے نہیں اور بالآخر امریکہ کو یہاں سے نکلنا پڑے گا۔ شاید وہ بُری طرح یہاں پھنس جائے کہ نکل ہی نہ سکے۔ یہیں اس کا کچومر نکل جائے۔ سوات،مالاکنڈ میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کی کامیابیوں سے امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بھارت بہت خوفزدہ ہیں۔ چنانچہ یہ بات طے ہے کہ امریکہ بھی پاکستان سے بُری طرح ڈرتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ پاکستان کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ دوسروں کیلئے ایسا خطرہ بن جائے گا جو انہیں تباہ کردے گا۔ ایٹم بم ہم نے یونہی تو نہیں بنایا۔ اگر ہمارے ایٹمی اثاثوں کو خطرہ ہوا یا ہمارے ملک کو خطرہ ہوا تو ہم ایٹم بم چلائیں گے۔ بھارت تو ہماری زد میں ہے۔ بھارت نے ہمارے خلاف اور ہم نے بھارت کے خلاف ایٹمی تجربات کئے۔ دنیا والے جانتے ہیں کہ ہمارے ایٹم بم بھارت سے بڑھ کر ہیں اور ہمارے میزائل بھی اس کیلئے عزرائیل بن جائیں گے۔ اب ہماری دسترس میں اسرائیل بھی ہے۔ اسرائیل کی تباہی امریکہ اور برطانیہ کیلئے ایک ایسا دکھ ہوگا جسے وہ برداشت نہیں کرسکتے۔ ایران سے بھی یہی تکلیف انہیں ہے ورنہ میرا خیال ہے کہ ممکنہ لڑائیوں میں آخری لڑائی اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہوگی اور برطانیہ ان دونوں کے بیچ مارا جائے گا۔ اب بھارت بھی امریکہ اور برطانیہ کا اتنا ہی چہیتا ہے۔ اسرائیل کو فلسطین،اردن اور مشرق وسطیٰ کیلئے اور بھارت کو پاکستان چین اور روس کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ تو خطرہ پاکستان کو بھارت سے نہیں۔ بھارت کو پاکستان سے ہے اور اس حوالے سے امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور ان کے بقول پوری دنیا کو پاکستان سے ہے۔ ایک چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ہر میدان میں ہم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ کھیل کے میدان میں پاکستان بھارت کا مدمقابل ہے۔ ایٹمی میدان میں ہم آگے ہیں جبکہ ایٹمی تجربہ ہم نے بھارت کے بعد کیا ہے۔ میزائل ہمارے اس سے اچھے ہیں۔ فوجی ہمارے جانثار اور بہادر ہیں۔ دو قومی نظریہ ابھی اس کی ہڈیوں میں لرزتا ہے۔ اپنے ملک میں کئی پاکستان بننے سے وہ ڈرتا ہے۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی اس سے بہت آگے ہے۔
تحریک آزادی کو لیں تو ہم نے دگنا کردار ادا کیا ہے۔ تحریک آزادی کے ساتھ تحریک پاکستان بھی ہمارے قائداعظم نے چلائی۔ پنڈت نہرو اور قائداعظم کا کیا موازنہ مگر سن لیں کہ پنڈت نہرو نے ہندوستان کو تقسیم کیا اور قائداعظم نے پاکستان بنایا۔ اب فرق آپ خود دیکھ لیں۔ گاندھی کو ایک ہندو نے مار ڈالا۔ یہ اس کے فکر و فلسفے کے دھوکے کے خلاف اپنی شدت کا اظہار تھا۔ پاکستان میں پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو برطانوی اور امریکی سازش کے تحت قتل کر دیا گیا۔ یہ سازشیں اب تک ہو رہی ہیں اور ہمارے حکمران اس میں مکمل طور پر شریک ہیں۔ اب تک تین وزیراعظم قتل کر دیئے گئے۔ مگر اب تک سیاستدان وزیراعظم ہی بننا چاہتے ہیں۔ صدر تو ہمیشہ آمر بنے۔ سویلین زرداری کا صدر بننا اس کی اپنی خواہش اور سازش ہے۔ ایک ہندو کسی مسلمان کو گرا کر اس کے سینے پر بیٹھا تھا اور رو رہا تھا۔ پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ ابھی یہ نیچے سے اٹھے گا اور مجھے مارے گا۔ یہ ہندو کی بزدلانہ نفسیات ہے تو یہ ٹھیک باجہ بجایا ہے ملی بینڈ نے کہ پاکستان کو بھارت سے خطرہ نہیں۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو خطرہ انتہا پسندی سے ہے۔ پہلے تو یہ خطرہ امریکہ اور برطانیہ کو تھا۔ ان کے بقول پوری دنیا کو یعنی اسرائیل اور بھارت کو بھی ہے ان کی دنیا بس یہی ہے۔ ویتنام کیلئے امریکہ نے نجانے کیا بہانہ کیا تھا۔ ان نہتوں بہادروں نے امریکہ کو ذلیل و خوار کیا۔ مگر امریکہ کو نہ شرم آتی ہے نہ غیرت آتی ہے۔ افغانستان پر حملہ اس نے جھوٹ موٹ میں کیا اس کیلئے جنرل حمید گل نے خوب کہا ہے۔ امریکہ اور بھارت ایک ریٹائرڈ جنرل سے ڈرتے ہیں۔ نائن الیون بہانہ تھا۔ افغانستان ٹھکانہ تھا اور پاکستان نشانہ ہے۔ تو ہمیں بھارت سے کوئی خطرہ نہیں۔ ہم سے خطرہ امریکہ، برطانیہ، اسرائیل کو بھی ہے۔ وہ بھارت کو بھی اسرائیل کی طرح کا ملک بنانے والے ہیں۔ بھارت کو اپنے لئے کچھ سوچنا چاہئے۔ اس کی بربادیوں کے دن قریب آرہے ہیں۔ ملی بینڈ کہتا ہے کہ بھارت خطے کا بڑا جمہوری ملک ہے۔ پاکستان میں 31 برس مارشل لا رہا ہے۔ تو اس مارشل لا کی حمایت کس نے کی۔ سیاسی حکومت تو دو تین سال کے بعد اجاڑ دی گئی اور مارشل لائوں کی سپورٹ دس دس سال تک کی گئی۔ صدر بش صدر مشرف کا دوست ہے۔ بش اور مش نے دنیا کا امن سکون لوٹ لیا ہے۔ اب مشرف کا حامی کون ہے؟ صدر زرداری تو مشرف سے چند قدم آگے امریکہ کی غلامی میں ہے۔ وہ بھارت کے قدموں میں بھی گرا ہوا ہے حدیہ ہے کہ اس توہین آمیز بیان کے فوراً بعد ملی بینڈ پاکستان آیا ہوا ہے!!



http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/Opinions/Columns/08-Jul-2009/2923
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Pakistan, India, Afghanistan agree on 49.5 cents/mmbtu of Gas Salman 0 5,100 04-21-2012 12:38 PM
Last Post: Salman
  Walled city under threat as restoration project stalls Lahore_Real_Estate 0 4,157 01-23-2012 03:40 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Pakistan to import 500MW electricity from India Salman 0 4,898 01-10-2012 11:55 AM
Last Post: Salman
  Pakistan aims to import electricity from India Salman 0 4,773 01-03-2012 12:28 PM
Last Post: Salman
  Open manholes at Faizabad Interchange threat to residents Salman 0 4,421 12-23-2011 11:43 AM
Last Post: Salman
  india, Pakistan aur taliban LRE 0 4,238 07-02-2011 11:34 PM
Last Post: LRE
  Cinema closed in DHA over terror threat Lahore_Real_Estate 0 3,724 07-01-2011 01:57 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  hindu extremists major threat for india LRE 2 8,191 01-08-2011 01:58 AM
Last Post: LRE
  Sherry Rehman says she faces threat to life Lahore_Real_Estate 0 4,254 01-05-2011 02:45 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  US wants Pakistan, India dialogue on Kashmir Lahore_Real_Estate 0 4,204 12-23-2010 01:32 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Cyber war continues: 375 Pakistani websites under threat Lahore_Real_Estate 0 3,759 12-13-2010 01:20 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  India, Pakistan to sign four-nation gas deal Lahore_Real_Estate 0 4,452 12-10-2010 01:31 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Private fumigation business booms over dengue threat Lahore_Real_Estate 0 3,895 10-26-2010 02:29 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  obama's visit to india & Pakistan LRE 0 4,561 10-24-2010 10:47 PM
Last Post: LRE
  Obama mission: Billions to Pakistan, billions from India Lahore_Real_Estate 0 4,091 10-20-2010 05:12 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Chinese Phones, IMIE number, Terrorism, Pakistan & india LRE 0 4,649 10-10-2010 02:54 PM
Last Post: LRE
  India ready to discuss ‘all issues’ with Pakistan: Rao Lahore_Real_Estate 0 4,242 09-22-2010 12:54 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  India bound to inform Pakistan before releasing water into rivers' Lahore_Real_Estate 0 3,873 08-28-2010 12:27 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  South Korea, US launch war games despite NKorea threat Lahore_Real_Estate 0 3,581 08-16-2010 03:47 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  US military aid to Pakistan could be used against India: Antony Lahore_Real_Estate 0 3,697 07-27-2010 01:13 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)