Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Rehman Malik: ایک اکیلی جان اور سارا پاکستان
07-21-2011, 03:34 PM
Post: #1
Rehman Malik: ایک اکیلی جان اور سارا پاکستان
وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی



[Image: 090212113412_pakistan-afp226.jpg]

پاکستان کو قدرت نے حالیہ برسوں میں جن جن نعمتوں سے نوازا ہے ان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک بھی شامل ہیں۔


اٹھارہ کروڑ لوگوں پر مشتمل اس ملک کو امن و امان نگلنے والے جن اژدھوں نے گھیر رکھا ہے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے رحمان ملک جیسا غیرمعمولی صلاحیتوں کا آدمی انتہائی موزوں ہے۔ اس نعمت پر مالک کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

اچھا وزیرِ داخلہ وہ ہوتا ہے جو ہمہ وقت مستعد ہو اور ملک صاحب کی آنکھیں تو ریڈار کی طرح مسلسل گھومتی رہتی ہیں۔ یوں وہ آگے پیچھے، دائیں بائیں، اوپر نیچے ہر طرح کے حالات پر مسلسل نگاہ رکھ سکتے ہیں۔

دوم یہ کہ ان کی پھرتیاں، ایفی شنسیاں اور آنیاں جانیاں الہ دین کے جن سے بھی سوا ہیں۔ جہاں ضرورت نہ ہو وہاں چراغ رگڑے جانے سے پہلے پہنچتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں بھی بالاخر پہنچ ہی جاتے ہیں۔

غالب نے رحمان ملک کے لئے پونے دو سو برس پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ

’میری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے‘

رحمان ملک صاحب کی تیسری خوبی جو انہیں پاکستان کی چونسٹھ سالہ تاریخ میں آنے والے تمام وزراء داخلہ سے ممتاز و یکتا بناتی ہے یہ ہے کہ سابقین تو امن و امان کا علاج بذریعہ ڈنڈا کر کے بعد میں رپورٹ طلب کرتے تھے لیکن ملک صاحب ابتری کا علاج ہی بذریعہ رپورٹ کرتے ہیں۔ ہر واردات کی فوری رپورٹ۔ کئی مرتبہ تو لگتا ہے گویا واردات سے پہلے ہی رپورٹ مانگ بیٹھے ہیں۔

حاسدین کہتے ہیں کہ ملک صاحب اس کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ حاسدین کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ رحمان ملک سے زیادہ قصور وار حالات و واقعات ہیں جو اتنی تعداد میں اور اس قدر تیزی سے رونما ہو رہے ہوتے ہیں کہ ملک صاحب کا بیشتر وقت ان کی رپورٹیں طلب کرنے میں ہی گزر جاتا ہے۔ چہ جائیکہ ان رپورٹوں کو پڑھ کر ان پر ایکشن لیا جائے۔

اگر آپ کبھی ان کے دفتر جائیں تب آپ کو اندازہ ہوگا کہ وہاں ہر وقت کیسی رپورٹا رپورٹی مچی ہوتی ہے۔


فوری رپورٹ طلب کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ اس کی بنیاد پر اگر کوئی ایکشن لے بھی لیا بھی جائے تو اس کی زد میں کوئی بے گناہ نہ آجائے۔ یہ دوسری بات کہ اس چکر میں گناہ گار اکثر رفوچکر ہو جاتے ہیں۔

ملک صاحب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ قوم کا حوصلہ برقرار رکھنے کے لئے ہر واردات کا روشن پہلو بتانا کبھی نہیں بھولتے۔ مثلاً تین برس پہلے جب اسلام آباد کا میریٹ ہوٹل دھماکے سے نیم مردہ ہوگیا اور درجنوں ہلاک ہوئے تو یہ ملک صاحب ہی تھے جنہوں نے کہا کہ اصل میں تو خودکش ٹرک کا ہدف ایوانِ وزیرِ اعظم تھا۔ وہ تو شکر کریں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی سے گھبرا کر خودکش بمبار میریٹ میں گھس گیا۔

پشاور میں پچاس افراد کا ہلاک ہونا یقیناً قابلِ مذمت ہے لیکن اسی دن ہم نے وہاں دو اور خودکش بمبار پکڑ لیے ورنہ تو دو ڈھائی سو افراد مارے جانے تھے۔

کراچی میں ایک دن میں اکتالیس افراد کی ہلاکت گھناؤنا فعل ہے لیکن الحمدللہ ہم نے گیارہ ٹارگٹ کلرز پکڑ لئے ہیں ورنہ تو نہ جانے کراچی کا کیا حشر ہوتا۔

اس قدر مصروفیت اور فعالیت کے نتیجے میں آدمی کی یادداشت بھی اتھل پتھل ہو سکتی ہے۔ رحمان ملک بھلے سپرمین سہی لیکن ہیں تو انسان ہی نا۔ چنانچہ یہ بھی ہوتا ہے کہ رحمان ملک جب بھی کراچی آتے ہیں متحارب گروہوں اور تنظیموں کو الٹی میٹم ضرور دیتے ہیں کہ اگر اڑتالیس گھنٹے میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو شر پسندوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

اگر ٹارگٹ کلنگ چوبیس گھنٹے میں نہ رکی تو رینجرز کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات دے دیے جائیں گے۔ کراچی کے حالات اگلے ایک ماہ میں بہتر ہوجائیں گے۔

گزشتہ تین برس میں ملک صاحب اتنے الٹی میٹم اور ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں کہ اب تو انہیں اپنے اسسٹنٹ سے پوچھنا پڑتا ہے کہ میں نے فلاں تاریخ کو کتنے دن یا گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور کس پارٹی کو دیا تھا بھلا ؟؟؟

رحمان ملک دست شناسی میں بھی یدِ طولٰی رکھتے ہیں۔ امنِ عامہ کی ابتری میں ملک صاحب اندرونی ہاتھ سے بہت پہلے بیرونی ہاتھ دیکھ لیتے ہیں۔ سوات کے طالبان ہوں کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کی واردات کہ بلوچستان کی شورش۔ سب سے پہلے ان کے پیچھے بیرونی ہاتھ رحمان ملک صاحب نے ہی دیکھا۔ تازہ ترین کشف کراچی کے بارے میں ہوا ہے جہاں بقول ملک صاحب جدید اسرائیلی اسلحہ پکڑا گیا ہے جو شہر کے حالات کی ابتری میں بیرونی ہاتھ کی واضح نشاندہی ہے۔

اس مرتبہ بھی دہشتگرد ذہانت کے استعمال میں ملک صاحب سے پیچھے رہ گئے اور ہاتھ کے نشان چھوڑ گئے۔ کاش یہ دہشتگرد اسرائیلی اسلحہ استعمال کرنے کے بجائے واہ آرڈیننس فیکٹری کو ہی آرڈر بھجوا دیتے۔ کم از کم ملک کا پیسہ ایک یہودی ریاست کو تو نا جاتا۔

تو کیا اب اسرائیل سے سرکاری سطح پر بذریعہ ترکی احتجاج کیا جائے گا یا نہیں ؟؟؟

رحمان ملک نے دوسرے سانس میں یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے ٹارگٹ کلرز بھی بیرونِ ملک سے آتے ہیں۔ لیکن ملک صاحب نے اسلحے کے برعکس ٹارگٹ کلرز بھجوانے والے ملک یا ممالک کا نام لینے سے بوجوہ گریز کیا۔ مبادا ’جنوبی افریقہ‘ ناراض ہوجائے۔

اس ملک میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آدمی اگر باصلاحیت اور ذہین ہو تو اس کا بوجھ ہلکا کرنے کے بجائے اس پر اضافی کام لاد دیے جاتے ہیں۔ یہی ذیادتی رحمان ملک صاحب کے ساتھ بھی ہو رہی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی ذمہ داریاں کیا کم ہیں کہ ان پر روٹھے ہوؤں کو منانے اور ثالثی کا بوجھ بھی لاد دیا گیا ہے۔

زرداری گیلانی انتظامیہ کو کچھ تو خیال کرنا چاہیے کہ،ایک اکیلی جان، اس پہ سارا پاکستان ۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/...t_ha.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Lahore: Mehifil e Milaad at Al Rehman Garden Phase-7 LRE-Azan 0 1,174 11-22-2021 08:16 PM
Last Post: LRE-Azan
  Malik Riaz, Abu Dhabi Group to invest $ 35B Salman 0 4,789 02-18-2013 06:53 PM
Last Post: Salman
  Shahbaz denies receiving Rs850 mln from Malik Riaz Salman 0 4,202 06-16-2012 01:10 PM
Last Post: Salman
  Davis has diplomatic passport, not visa: Malik Lahore_Real_Estate 0 4,182 02-05-2011 12:37 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Sherry Rehman says she faces threat to life Lahore_Real_Estate 0 3,977 01-05-2011 02:45 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Miracle of Ajwa, Used by Malik Riaz Hussain (Javed Ch) LRE 0 7,099 12-23-2010 10:59 AM
Last Post: LRE
  SHO to be included in FIR for crime in his area: Malik Lahore_Real_Estate 0 4,053 12-11-2010 03:02 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Afridi wants Kamran Akmal, Shoaib Malik in team Lahore_Real_Estate 0 3,830 12-04-2010 01:12 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  No Pakistani living legally in UK to be deported: Rehman Lahore_Real_Estate 0 3,037 11-04-2010 04:29 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Rehman Malik: No "Black Water" in Pakistan! (Operating Il-legally in Pakistan: US) LRE 3 9,781 11-02-2010 09:40 AM
Last Post: LRE
  Shoaib Malik named Pak captain for Hong Kong Super Sixes Lahore_Real_Estate 0 3,392 10-20-2010 05:13 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  US must know the difference between friends and foes: Rehman Malik Lahore_Real_Estate 0 3,621 10-01-2010 12:10 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  All-out efforts being made for Aafia's return: Rehman condemns airspace violation by Lahore_Real_Estate 0 3,899 09-29-2010 01:34 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  I am not NRO beneficiary: Malik Lahore_Real_Estate 0 3,404 09-28-2010 02:49 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Malik Riaz announces $ 2b for affectees Lahore_Real_Estate 0 4,500 09-01-2010 03:07 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Shahid Malik slams British PM remarks on Pakistan Lahore_Real_Estate 0 3,594 07-29-2010 01:23 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  NAB references against Malik Lahore_Real_Estate 0 3,164 07-02-2010 12:53 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Maulana Fazal-ur-Rehman kay Laad aur Wazeer-a-Mazhbi Amoor LRE 0 4,594 06-11-2010 12:34 AM
Last Post: LRE
  BB Killing: Role of Rehman Malik & Babar Awan @ Crime Scene LRE 5 14,314 05-05-2010 06:45 PM
Last Post: LRE
  Malik, Awan involved in Benazir's assassination Lahore_Real_Estate 0 4,272 04-22-2010 10:59 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)