Pakistan Real Estate Times -  Pakistan Property News
سی پیک مزید 46 ارب ڈالر کے نئے منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال - Printable Version

+- Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News (https://www.pakrealestatetimes.com)
+-- Forum: Pakistan Real Estate / Property News (/forumdisplay.php?fid=1)
+--- Forum: LahoreRealEstate.Com Prices Updates (/forumdisplay.php?fid=10)
+--- Thread: سی پیک مزید 46 ارب ڈالر کے نئے منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال (/showthread.php?tid=18961)



سی پیک مزید 46 ارب ڈالر کے نئے منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال - LRE-Azan - 11-21-2017 12:35 PM

سی پیک مزید 46 ارب ڈالر کے نئے منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال

کراچی (کامرس رپورٹر) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سی پیک میں مزید منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیے جانے والے منصوبوں کی حتمی منظوری چائنہ اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی) سے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی پیک پر چائنہ اور پاکستان کی ساتویں جے سی سی کے اجلاس رواں ماہ 21 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔ اس اجلاس میں سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کی منظوری دی جائے گی، جس کے تحت سی پیک میں متعدد نئے منصوبے شامل کیے جانے ہیں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں جے سی سی میں چند نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد 46ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے کی لاگت 55ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔