IMF condition on proposal to impose tax on property sector in upcoming budget - Printable Version +- Pakistan Real Estate Times - Pakistan Property News (https://www.pakrealestatetimes.com) +-- Forum: Pakistan Real Estate / Property News (/forumdisplay.php?fid=1) +--- Forum: Latest Pakistan Property & Economic News (/forumdisplay.php?fid=4) +--- Thread: IMF condition on proposal to impose tax on property sector in upcoming budget (/showthread.php?tid=21520) |
IMF condition on proposal to impose tax on property sector in upcoming budget - LRE-Azan - 05-15-2023 01:46 PM IMF condition on proposal to impose tax on property sector in upcoming budget IMF condition on proposal to impose tax on property sector in upcoming budget آئی ایم ایف کی شرط : آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پراپرٹی سیکٹر اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرط پر پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی، فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین کو دستاویزی بنانے کے لیے سخت شرائط کی تیاری کرلی گئی، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی شرط پرعملدرآمد کا بھی امکان ہے، آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والوں نان فائلرز کیلئے ٹیکسزکی شرح دگنی کی جائے گی۔ اس وقت فائلرزکیلئے پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فیصد ودہولڈنگ اور2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے جبکہ پلاٹ کی خریدوفروخت پر نان فائلرز پر7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔ بجٹ میں پلاٹ کی خریدوفروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویزہے ، پلاٹس میں فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔ #Pakistan #IMF #Property Tax |