Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Aisi Chingaari bhee ya Rub...(DIG Gjranawala Zulfiqar Cheema celebrates Independance day, in a Unique Way)
08-14-2009, 12:15 PM
Post: #1
Aisi Chingaari bhee ya Rub...(DIG Gjranawala Zulfiqar Cheema celebrates Independance day, in a Unique Way)


صرف اور صرف پاکستان


ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ـ 2 گھنٹے 53 منٹ پہلے شائع کی گئی


جشن آزادی کے حوالے سے گوجرانوالہ میں ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ نے ایک منفرد ترین تقریب کی۔ اس مہینے میں پورا ملک ایک خاص جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ سب سے شاندار سرگرمی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہوتی ہے۔ لگتا ہے کہ صرف یہی ادارہ ہی پاکستان اور نظریہ پاکستان کا ترجمان اور نگہبان ہے۔ یہاں ہر تقریب پاکستان کے حوالے سے ہوتی ہے۔ ہر روز یہاں 14 اگست کا سماں ہوتا ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جو روز بنتا ہے۔ جناب مجید نظامی کی سرپرستی میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان میں تحریک پاکستان کی خوشبو بکھرتی رہتی ہے۔
ذوالفقار چیمہ نے گوجرانوالہ کو قائداعظم کا شہر بنا دیا ہے۔ ابھی 14 اگست میں کچھ دن رہتے ہیں کہ پولیس والوں نے سڑکوں پر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر مارچ شروع کر دیا ہے۔ یہ منظر بہت شاندار تھا۔ اس سے سارا شہر خوبصورت لگ رہا تھا۔ پولیس والے پاکستان زندہ باد کی زندہ تصویر کی طرح تھے۔ چیمہ صاحب پورے شہر کی محبوب ترین شخصیت ہیں۔ اس شخص نے موقعہ دیا ہے کہ ہم پولیس والوں کی تعریف کر سکیں۔ پولیس کے لئے لوگوں کا تاثر کچھ اچھا نہیں مگر چیمہ صاحب نے اس ادارے کا کردار ہی تبدیل کر دیا ہے۔ وہ اب تک دو دفعہ پہلے بھی یہ تقریب کر چکے ہیں جس میں لوگوں کا لوٹا ہوا مال واپس کیا جا سکتا ہے۔ مجھے آج معلوم ہوا کہ ایسے بھی ہوتا ہے۔ اس معاملے کو کھلے عام لوگوں کے سامنے ایک جلسہ عام میں کرنا بہت حیرت انگیز واقعہ ہے پھر اس واقعے کو جشن آزادی کے ساتھ جوڑ دینا بھی ایک خوشگوار حیرت کا باعث ہے۔
12 اگست کو مجھے بلایا گیا کہ جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب ہے۔ یہاں سب سے پہلے ذوالفقار چیمہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج سوا تین کروڑ روپے ان لوگوں کو پیش کئے جائیں گے جن کے گھروں میں چوری ہوئی اور جن سے مال و دولت ڈاکو چھین کر لے گئے۔ وہ سب لوگ سٹیج پر آئے اور اپنے پیسے وصول کرتے رہے جیسے انہیں انعام دیا جا رہا ہو۔ میں نے ایک بوڑھے آدمی کو آٹھ لاکھ روپے دیئے تو وہ اتنا ممنون ہوا جیسے میں نے اپنی جیب سے یہ خطیر رقم اسے عنایت کی ہو۔ ورنہ چوری ڈاکے کی رقم کب واپسی ملتی ہے۔ میری بہن کا پرس اچھرہ بازار میں غائب ہو گیا جس میں کل 30 ہزار روپے تھے۔ اس وقت کے ڈی آئی جی طارق سلیم ڈوگر کے ساتھ تعلق کے باوجود ایک پیسہ واپس نہیں ملا۔ میں نے چیمہ صاحب سے کہا کہ میری بھی ایک چیز پچھلے ساٹھ برسوں سے گم ہو گئی ہے۔ وہ مجھے واپس دلوا دیں۔ وہ ہے آزادی اور آزادی کی آرزو۔ یہ گمشدہ آزادی چیمہ صاحب کی گفتگو میں بھی تھی۔ وہ قائداعظمؒ کا ذکر کرتے ہوئے بھیگے دل سے کہہ رہے تھے کہ انہوں نے جنگ کے بغیر ایک دن بھی جیل نہ جا کے پاکستان بنایا ان کے پاکستان کی قدر کرو۔ پاکستان نہ بنتا تو میں ہندو ڈی آئی جی کا اردلی ہوتا۔ اس وقت وہ قائداعظمؒ کے اردلی لگ رہے تھے اور یہ شان انہیں پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت نے دی ہے۔ نحیف ونزار شخص کے وجود میں بجلیاں وجد کرتی تھیں۔ دبلا پتلا شخص کیسا کوہسار صفت تھا کہ آج اس کے ذکر سے ہی دشمنوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔ چیمہ صاحب نے زندگی کا مقصد ہی قائداعظمؒ کے پاکستان کی تعمیروترقی بنایا۔ انہوں نے کہا ’’صرف اور صرف پاکستان‘‘۔ یہ نعرہ پاکستان کے ظالم آمر اور بھگوڑے صدر جنرل پرویز مشرف کے اس نعرے کے مقابلے میں زندہ اور سچا ہے۔ ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘۔ اس کی ترجیحات میں سب سے پہلے پاکستان کو بدنام اور برباد کرنا تھا مگر یہ ملک دلوں میں آباد ہو رہا ہے۔ ماہ رمضان کی شب قدر میں بننے والا یہ ملک رہتی دنیا تک آباد رہے گا کہ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے کتنی ایسی راتیں آ رہی ہیں اور پھر اجالے کی طرح اُجلی خواہش جو ہر دل میں روشن ہے
تقریب میں سٹیج پر بیٹھے ہوئے خوبصورت نوجوان ملک ظہیر سے ملاقات ہوئی۔ وہ چیمہ صاحب کو بہت محبوب رکھتا ہے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قائم مقام صدر ہے۔ دل میں آیا کہ ایسے نوجوان قائداعظم کے پاکستان کے شہروں کی نمائندگی کریں۔ وہ شہباز شریف کا دیوانہ ہے۔ اسے مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ ملے تو وہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔ اس تقریب میں سچے پاکستانیوں کی موجودگی عجب آسودگی کا باعث تھی۔ گوجرانوالہ کا فاروق عالم انصاری قومی سطح کا کالم نگار ہے وہ حاضرین میں بیٹھے تھے مگر چیمہ صاحب نے انہیں بلاکر لوٹی ہوئی رقم اصل مالکوں کو دلوائی۔ اس نے بتایا کہ بتایا کہ آج سے کئی برس پہلے میرے مرحوم والد کی موجودگی میں گھر سے دس بارہ لاکھ کا ڈاکہ پڑا تھا آج تک ایک پیسہ نہیں ملا۔ ممکن ہے کہ چیمہ صاحب اس معاملے میں بھی کوئی معرکہ آرائی کر دکھائیں۔ سٹیج پر موجود ن لیگ کی باقاعدہ منتخب ایم پی اے شاذیہ اشفاق کہہ رہی تھی کہ شہر کے کسی آدمی کو تکلیف پہنچے تو وہ چیمہ صاحب تک پہنچنا چاہتا ہے جیسے ان سے ملاقات کے بعد ساری تکلیفیں دور ہو جائیں گی اور تکلیفیں دور ہو بھی رہی ہیں۔ پولیس کے محکمے میں ایسے لوگ غنیمت ہیں۔ ورنہ لوگ پولیس میں ’’مال غنیمت‘‘ اکٹھا کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ہم چیمہ صاحب کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پولیس کی تعریف کرنے کا موقعہ دیا۔ یہاں لوگوں نے پولیس کی گاڑیوں پر پھول نچھاور کئے۔ اب لوگوں نے سوچنا شروع کر دیا ہے کہ پولیس والے چاہیں تو وہ ان سے محبت کرنے لگیں گے۔
ذوالفقار چیمہ کے بڑے بھائی جسٹس (ر) افتخار چیمہ ایم این اے ہیں ان کی تعریف چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بھی کی ہے۔ ڈاکٹر نثار چیمہ ای ڈی او ہیلتھ ہیں۔ وہ مریض کے بھیس میں مریضوں کے حالات معلوم کرتے رہتے ہیں اور خلق خدا کی دعائیں لیتے ہیں۔ اچھا شخص جہاں ہو گا وہ بھلائی کی بات کرے گا۔ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا شہر ہے مگر وہ دو دھڑوں میں بری طرح الجھا ہوا ہے۔ ایسے میں یہاں چیمہ برادرز بھی نہ ہوتے تو کیا ہوتا۔
یہاں پوزیشن لینے والے بچوں کی پذیرائی کی گئی۔ یہ پولیس والوں کا کام نہیں مگر چیمہ صاحب پاکستان کی محبت میں بے قرار ہیں۔ پولیس کے جوانوں اور افسروں کو بہترین کارکردگی پر انعام دیئے گئے۔ ایس پی اویس صاحب کو ایک لاکھ روپیہ ملا۔ علی محسن اور اطہر وحید بھی اچھے پولیس افسر ہیں۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-new...-2009/3730
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Al Ghurair Giga celebrates achievements in Pakistan Salman 0 3,905 02-15-2014 06:10 PM
Last Post: Salman
  Murtaza Bhutto & Al-Zulfiqar LRE 9 25,571 06-20-2011 07:53 PM
Last Post: LRE
  isi involved in Umar Cheema Torture? (Hamid Mir) LRE 0 4,488 10-28-2010 10:24 AM
Last Post: LRE
  Unique Pak Leadership! LRE 1 5,613 08-04-2010 11:53 PM
Last Post: LRE
  Zulfiqar Cheema Doing his Best for Police Reforms (Javed Ch) LRE 0 6,607 06-28-2010 12:02 AM
Last Post: LRE
  abhee ishq kay imtehaan aur bhee hain... LRE 0 3,964 04-19-2010 09:40 PM
Last Post: LRE
  Chaman celebrates name of Khyber Pakhtoonkhaw Lahore_Real_Estate 0 3,112 04-01-2010 02:49 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  METRO Cash & Carry celebrates 1st anniversary Lahore_Real_Estate 0 4,100 03-27-2010 11:56 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  "Parliamentary Commission" to rob independance of judiciary (by Irshad Ahmad Arif) Naveed Yaseen 0 4,018 03-23-2010 01:00 PM
Last Post: Naveed Yaseen
  Zulfiqar Khosa Denied UK Visa ! LRE 1 5,848 03-02-2010 10:47 PM
Last Post: LRE
  Kuch Ilaaj iss ka bhee... LRE 0 2,933 02-22-2010 10:57 PM
Last Post: LRE
  Baat karni mujhay Mushkil kabhi aisi tu na thee... LRE 0 2,777 01-20-2010 03:23 PM
Last Post: LRE
  Karachi: Unique recreational complex to be set up at Manghopir Naveed Yaseen 0 4,045 09-25-2009 06:39 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Khushhali Bank celebrates 9 year of success LahoreEstate 0 3,331 08-11-2009 07:25 AM
Last Post: LahoreEstate
  Can we forget innocent Dr. Afia by Tayba Zia Cheema(US) LahoreEstate 0 3,118 07-08-2009 10:24 AM
Last Post: LahoreEstate
  US celebrates 233rd Independence Day (snap) LahoreEstate 0 3,117 07-06-2009 06:53 AM
Last Post: LahoreEstate
  Lahore celebrates Basant today Naveed Yaseen 0 3,854 03-15-2009 05:42 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  'Lahore unique among beautiful cities' Naveed Yaseen 0 3,427 07-06-2008 06:04 AM
Last Post: Naveed Yaseen

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 2 Guest(s)