The following warnings occurred:
Warning [2] count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable - Line: 802 - File: showthread.php PHP 7.4.29 (Linux)
File Line Function
/showthread.php 802 errorHandler->error





Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
کیا یہ شادی کامیاب ہو گی؟
05-01-2010, 11:01 AM
Post: #1
کیا یہ شادی کامیاب ہو گی؟
نامور ڈریس ڈیزائنر بی جی کے لئے میرے دل میں بڑی عزت پیدا ہوئی کہ اس نے ثانیہ مرزا کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بقول ثانیہ نے میرے وطن کے لئے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔ اس نے کہا تھاکہ میں پاکستان کی بہو نہیں ہوں۔ وہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران بھارت کی حمایت کرے گی۔ بی جی کا خیال درست ہے کہ وہ تو خاندان کے بنیادی معاملات اور روایات سے ہی واقف نہیں۔ جب کسی لڑکی کی شادی ہو جاتی ہے تو سسرال اس کا گھر ہوتا ہے۔ پہلے اسکی نسبت والد سے ہوتی ہے پھر اپنے خاوند کے ساتھ ہوجاتی ہے۔ اس کی ڈولی اپنے ماں باپ کے گھر سے اٹھتی ہے مگر جنازہ اپنے خاوند کے گھر سے اٹھتا ہے۔ پاکستان کی بہو ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ اس نے ایک ارب سے زیادہ آبادی کے ملک کو چھوڑ کر پاکستان کے ایک مشہور نوجوان کو منتخب کیا تو پھر اعلانیہ طور پر یہ بات کرنا بے معنی ہے۔ وہ دل میں جو محسوس کرتی ہے کرے مگر اس کا اعلان تو نہ کرے۔ اس نے پاکستان کے 17 کروڑ لوگوں کی توہین کی ہے۔ یہ لوگ تو اس شادی کی خوشی میں بھنگڑے ڈال رہے تھے اور خوشیاں منا رہے تھے۔ وہ تو ہماری بہو بننے کیلئے تیار ہی نہیں۔ وہ پاکستان کی بہو نہیں تو کس ملک کی بہو ہے۔ ہمارا الیکٹرانک میڈیا اس شادی کیلئے نیم پاگل ہوچکا ہے جیسے دنیا میں صرف یہی شادی ہورہی تھی۔ اتنا تو عمران خان اور جمائما کی شادی کے وقت نہ ہوا تھا۔ دنیا والوں نے لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی پر اتنا غل غپاڑہ نہ کیا تھا۔ کوئی پوچھے گا کہ ایک غریب آدمی شعیب ملک کے پاس اتنا زیادہ پیسہ کہاں سے آیا؟ یہ شادی کروڑوں میں تو گئی ہوگی۔ اتنی فضول خرچی کونسے رواج میں جائز ہے۔ میرا خیال ہے کہ ایک حد سے زیادہ پیسہ نمبر دو کاموں کے بغیر نہیں کمایا جاسکتا۔ وسیم اکرم کی مثال سامنے ہے۔ پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں میرے ساتھ گفتگو میں وسیم اکرم سے بات ہوئی تھی۔ وہ ایک لوئر مڈل کلاس کا آوارہ سا لڑکا تھا۔ کرکٹرز نے کوئی بزنس نہیں کیا۔ کوئی اور ذریعہ آمدنی نہیں تو یہ تفتیش تو ہونا چاہئے کہ یہ لوگ کرتے کیا ہیں؟ اب کرکٹ اگر کوڑا کرکٹ بن چکا ہے تو ان لوگوں کی حرکتوں کی وجہ سے یہ بدنامی اور ناکامی ہمارے حصے میں آئی ہے۔ پاکستان میں لڑکیاں نہیں ہیں کیا؟ آخر ثانیہ میں کیا ہے اور شعیب سے اسکے روابط کیسے ہوئے؟ میڈیا نے بھی شاید لوگوں کے مسائل سے توجہ اس طرف مبذول کرانے کیلئے یہ ڈھونگ رچایا ہے۔ شعیب ملک نے ثانیہ کو پاکستان کیلئے بیہودگی سے بات کرنے پر روکا نہیں۔ ایسے میں بی جی نے اپنے وطن کیلئے جرا¿ت اور غیرت کا ثبوت دیا ہے جس کیلئے ہم اسکے شکر گزار ہیں۔اسکے مقابلے میں ہماری ایک وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رویہ بہت افسوسناک ہے۔ وہ بھاگی بھاگی بھارت گئی‘ کیا وہ اپنے ملک کی ان عورتوں کے دکھ سے آشنا ہے جو ہاتھ پیلے ہونے کے انتظار میںبوڑھی ہوجاتی ہیں کہ ان کے پاس دو وقت کیلئے کھانے کو کچھ نہیں ہوتا۔ ایسا ایک بھی واقعہ فردوس عاشق اعوان کی زندگی میں نہ ہوگا کہ اس نے اپنے وطن کی کسی بیٹی کیلئے کچھ کیا ہو اور وہ ثانیہ مرزا کی شادی میں شرکت کیلئے بھارت چلی گئی۔ پاکستان کا زرمبادلہ خرچ ہوا اور سرکاری خزانے سے اسکے دورے پر فراوانی سے پیسہ لگایا گیا ہوگا۔ سرکاری خزانہ خالی ہے مگر وزیر شذیر عیاشی کررہے ہیں۔
بھارت کے کسی سرکاری آدمی نے اس شادی کو توجہ کے قابل نہیں سمجھا۔ کوئی بیان تک نہیں دیا جبکہ ہمارے صدر اور وزیراعظم جوڑے کو سرکاری مہمان بنا چکے ہیں‘ حتیٰ کہ فرینڈلی اپوزیشن کے سرپرست سیاستدان نوازشریف نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ پاکستان میں شعیب اور ثانیہ کے آنے پر جو ہڑبونگ مچائی گئی‘ جمے جنج نال اور جمیاں جنج نال۔ نجانے خواتین و حضرات کو کیا ہوجاتا ہے۔ فردوس اس واقعہ کی مذمت کرے کہ وزیراعظم کے بیٹے ایم پی اے عبدالقادر گیلانی نے ولیمے میں ایک نوجوان کو بڑی رعونت سے دھکا مارا۔ عام لوگ وہاں کیا لینے گئے تھے‘ دھکے اور شرمندگی۔!
فردوس عاشق اعوان نے اپنے وطن کے ایک بیٹے کیلئے بھارت والوں کو دکھا دیا کہ ہم تمہاری ایک بیٹی لے کے جا رہے ہیں۔ فردوس کا یہ بیان کچھ غیرسیاسی ہے کہ اس شادی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگی۔ اس بہتری کا مظاہرہ سارک کانفرنس میں سامنے آگیا ہے۔ بھارت کی سیکرٹری خارجہ بھی ایک عورت ہے‘ اس نے وہی بات کی جو بھارتی مرد وزیر کرتے ہیں‘ ابھی جامع مذاکرات کا وقت نہیں آیا۔ فردوس بھارت میں سونیا گاندھی سے ملی ہے۔ یہ اس نے اچھا کیا ہے۔ صدر زرداری نے ایک زمانے میں سونیا گاندھی جیسا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فردوس خوش تھی کہ شاید سونیا نے شعیب ثانیہ کی شادی پر فردوس کو مبارکباد دی ہو۔ میری ملاقات فردوس سے تھی جب وہ وزیر نہ تھی اور (ق) لیگ میں تھی۔ میں بھی اسے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کے کسی حکومتی آدمی نے اس شادی پر اظہار خیال بھی مناسب نہیں سمجھا۔ نان ایشوز پر سرگرمی دکھانا ہمارے حکومتی لوگوں کا وطیرہ ہے۔ اس معاملے میں الیکٹرانک میڈیا اور حکومت ایک ہیں۔ ابھی شعیب کے کئی سکینڈل سامنے آرہے ہیں۔ ثانیہ کیلئے بھی باتیں شروع ہوجائیں گی۔ کچھ عرصے تک اس معاملے کو ختم نہیں ہونے دیا جائیگا۔ اب شعیب ثانیہ کی دعوتیں شروع ہونگی۔ ایوان صدر‘ وزیراعظم ہاﺅس اور رائے ونڈ کے بعد فردوس عاشق اعوان کے گھر یعنی سیالکوٹ سے آغاز ہوگا اور اختتام نہیں ہوگا۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ معروف دست شناس اور علوم نجوم کے ماہر یٰسین وٹو نے کہا ہے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔ فردوس عاشق اعوان بتائے کہ ایسی صورت میں وہ شعیب کے ساتھ ہوگی یا ثانیہ کے ساتھ ہوگی؟ ہماری دعا ہے کہ اللہ کرے کہ یہ شادی بلکہ ہر شادی کامیاب ہو۔!
بے نیازیاں
Visit this user's website Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Messages In This Thread
کیا یہ شادی کامیاب ہو گی؟ - Lahore_Real_Estate - 05-01-2010 11:01 AM

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 2 Guest(s)