Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Militants in Indian Held Kashmir are terrorists: Zardari
10-07-2008, 06:06 PM
Post: #4
RE: Militants in Indian Held Kashmir are terrorists: Zardari
صدر زرداری نے ایسے نہیں کہا تھا‘


ارمان صابر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی


[Image: 20081006111753_45080604_cc533507-2aa5-46...1ef8f3.jpg]

’بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جو جدوجہد جاری ہے پاکستان اس کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا تاہم مسلح افراد جو کشمیری نہیں ہیں انہوں نے اس جدوجہد کو نقصان پہنچایا ہے‘۔

یہ بات حکمراں جماعت کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا انٹرویو شائع ہونے کے بعد ایک وضاحت میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تجارتی میدان میں خوفزدہ نہیں ہے۔

فرحت اللہ بابر نے صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے ایک مخصوص سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کو بھارت سے تجارتی میدان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرویو کے دوران صدر سے سوال کیا گیا تھا کہ بھارت سے تجارت کے سلسلے میں کیا ان کو کوئی خطرہ محسوس ہورہا ہے تو جواب میں صدر نے کہا تھا کہ ہمیں اس سلسلے میں بھارت سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ان کے بقول صدر سے سوال تجارت کے بارے میں تھا اور صدر نے وہی جواب دیا جو پاکستان پپلزپارٹی کا موقف ہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے چاہیے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مسلح جدوجہد کے بارے میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر میں دو طرح کے گروہ ہیں، ایک وہ جو مقامی ہیں اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کرتا رہا ہے اور رہے گا، اور ایک دوسرا گروہ بھی ہے جو کشمیر کے باہر سے آئے ہیں اور وہی لوگ مسلح انتہا پسند ہیں۔‘

ان کے بقول انہی’مسلح افراد نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے، اور کشمیر میں باہر سے جو بھی لوگ گئے ہیں وہ دہشت گرد ہیں، حریت پسند ہرگز نہیں ہیں اور انہیں روکنا چاہیے۔‘

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل میں سنیچر کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے مطابق صدر آصف علی زرداری نےکہا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے لیے کبھی خطرہ نہیں رہا۔ اخبار کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی جمہوری حکومت بیرونی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر سے خوفزدہ نہیں ہے۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں سرگرم مسلح افراد دہشت گرد ہیں۔

پیپلزپارٹی کی حلیف جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے صدر زرداری کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی جماعت اس بیان کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

تاہم جماعتِ اسلامی نے صدر کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد نے صدر کے بیان پر ان الفاظ میں ردعمل کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا ’پاکستان کے شہری بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے متمنی ہیں لیکن یہ کہنا کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا یہ بیان بھارت کو خوش کرنے کے لئے ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے تاہم یہ بیان حقائق کے منافی ہے۔‘

سیاسی جماعتوں کے اختلافی موقف اپنی جگہ لیکن سیاسی تجزیہ کار پروفیسر توصیف احمد نے صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا یہ بیان گذشتہ ساٹھ برس سے جاری اسٹبلشمنٹ کی پالیسی سے متصادم ضرور ہے تاہم خوش آئند ہے۔

پاکستان کے زیادہ تر اخبارات نے بھی پیر کو صدر آصف علی زرداری کے وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے انٹرویو کو صفحۂ اول پر شائع کیا ہے اور چند اخبارات نے اپنے اداریوں میں صدر کے بیان کو نتقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت نے تو صدر کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے اداریے کا عنوان ہی یہ دیا ہے کہ ’جناب زرداری! بھارت پاکستان کے لئے خطرہ تھا، ہے اور رہے گا‘



http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/10/081006_zardari_reaction_rza.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Messages In This Thread
RE: Militants in Indian Held Kashmir are terrorists: Zardari - LRE - 10-07-2008 06:06 PM

Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  ARY Laguna groundbreaking ceremony held at DHA Gujranwala LRE-Azan 0 536 09-11-2023 01:06 PM
Last Post: LRE-Azan
  Bahria Town Karachi 2 Balloting to be Held on April 14 LRE-Azan 0 915 04-13-2023 05:53 PM
Last Post: LRE-Azan
  Islamabad: Open Court Held by Chairman CDA in E-11 LRE-Azan 0 1,550 11-08-2021 08:09 PM
Last Post: LRE-Azan
  FBR receives details of property held by Pakistanis in UK LRE-Azan 0 4,058 07-18-2018 04:07 PM
Last Post: LRE-Azan
  DHA Fairways Commercial Plazas Ceremoney held Salman 0 4,485 07-24-2017 03:21 PM
Last Post: Salman
  Lahore DHA Phase 9 Ballot To Be Held On May 15 2015. Salman 0 9,441 05-01-2015 03:24 PM
Last Post: Salman
  Paved with gold: Metro bus roadwork to cost thrice as much as Kashmir Highway widenin Salman 0 4,779 03-28-2014 02:27 PM
Last Post: Salman
  CDA to complete Kashmir Highway project by May 31 Salman 0 4,673 02-25-2014 01:22 PM
Last Post: Salman
  CDA Chairman stresses early completion of Kashmir Highway Salman 0 4,992 02-12-2014 07:48 PM
Last Post: Salman
  CDA chairman inspects work on Kashmir Highway Salman 0 4,748 02-06-2014 12:45 PM
Last Post: Salman
  DHA Karachi – Ground-breaking Ceremony Held In Sector E, Phase 8 Salman 0 4,807 02-04-2014 02:06 PM
Last Post: Salman
  New CDA Chairman vows to expedite expansion of Kashmir Highway Salman 0 5,985 12-26-2013 05:13 PM
Last Post: Salman
  Kashmir Highway project: Instead of receiving funds, CDA conducting inquiry Salman 0 8,386 10-31-2013 11:58 AM
Last Post: Salman
  PM orders strict action against responsible behind Kashmir Highway embezzlement Salman 0 5,984 10-28-2013 03:19 PM
Last Post: Salman
  CDA’s Finance Wing Trammels The Kashmir Highway Construction Project Salman 0 5,312 10-21-2013 06:21 PM
Last Post: Salman
  LDA Going To Held Plot Auction Salman 0 7,975 09-25-2013 12:24 PM
Last Post: Salman
  Delay in widening of Kashmir Highway causing traffic jams Salman 0 9,909 08-01-2013 12:45 PM
Last Post: Salman
  Construction Of Kashmir Highway Delayed, Residents Troubled Salman 0 5,192 07-17-2013 12:48 PM
Last Post: Salman
  CDA allocates Rs 334m for Kashmir Highway Salman 0 5,546 07-06-2013 05:18 PM
Last Post: Salman
  CDA directs contractors to speed up extension work of Kashmir highway Salman 0 7,332 05-28-2013 11:33 AM
Last Post: Salman

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 3 Guest(s)