The following warnings occurred:
Warning [2] count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable - Line: 802 - File: showthread.php PHP 7.4.29 (Linux)
File Line Function
/showthread.php 802 errorHandler->error





Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Would Obama be able to "Change" America?
01-19-2009, 08:20 PM
Post: #1
Would Obama be able to "Change" America?
مگر یہ بات، کہ وہ بھی ہے آدمی آخر۔۔۔
[Image: 20090116164146090116obama203.jpg]

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد


بڑی زیادتی ہوگی اگر باراک اوبامہ کے حلف اٹھاتے ہی لوگ یہ توقع باندھ لیں کہ پہلے سیاہ فام صدر بننے کا معجزہ دکھانے والا اگلے چار برس میں کچھ اور کرامات بھی کرے۔

مثلاً جس طرح جارج واشنگٹن نے امریکی فیڈریشن کو برطانیہ سے آزادی دلائی اسی طرح اوبامہ بھی مذہبی بنیاد پرستوں کی سوچ ، طاقتور لابی گردی اور دیوہیکل کارپوریشنوں کے مفادات سے امریکی حکومت کو ذہنی آزادی دلائیں گے یا جس طرح جان کوئنزی ایڈمز نے غلامی کو نفرت انگیز قرار دیا، اوبامہ بھی بچھڑے ہوئے امریکی طبقات کو یہ خواب لوٹا دیں گے کہ امریکہ سب کا ہے۔ یا جیسے ابراہام لنکن نے فیڈریشن کو داؤ پر لگا کر نسلی غلامی کے خاتمے کا جوا جیت لیا، اوبامہ بھی جدید پوشیدہ نسل پرستی کو امریکی سماج کے جسم سے نکال پھینکیں گے۔ یا جس طرح وڈرو ولسن نے امریکی خارجہ پالیسی کو سامراجی دوڑ سے نکال کر شرافت کی راہ پر ڈالنے کی کوشش کی، اوبامہ بھی بنیاد پرست توسیع نواز قدامت پسندوں کے پچھلے آٹھ برس میں پھیلائے ہوئے عالمی باؤلے پن کو ایک انجکشن لگا دیں گے۔ یا جس طرح فرینکلن روزویلٹ نے عظیم کساد بازاری میں لتھڑے ہوئے امریکہ کو نیو اکنامک ڈیل کے صابن سے نہلا دھلا کر کھڑا کردیا، اوبامہ بھی اس وقت ایک عام امریکی کے چہرے پر پڑے معاشی آکسیجن ماسک کو ہٹانے کے لیے ہارے ہوئے سرمایہ دار جواریوں کو چند دنوں میں مالیاتی راہِ راست پر لے آئیں گے۔ یا جس طریقے سے آئزن ہاور نے اسرائیلی مہم جوئی کی مشکیں کسنے کی کوشش کی تھی، باراک اوبامہ بھی یکطرفہ عشق پر مبنی مشرقِ وسطی پالیسی میں اعتدال کا نمک ڈالیں گے۔ یا جیسے رچرڈ نکسن کو احساس ہوگیا تھا کہ ویتنامی انگور کھٹے ہیں، اسی طرح باراک اوبامہ بھی جلد یہ اعلان کردیں گے کہ بھاڑ میں جائیں افغانستان اور عراق، پہلے ہمیں اپنی پتلی معیشت کو گاڑھا کرنا ہے۔ یا جس طرح جمی کارٹر نے امریکی حمائیت و امداد انسانی حقوق کے احترام سے جوڑ کر کئی دوست آمروں کو ناراض کردیا تھا ، اسی طرح اوباما بھی حسنی مبارک اور شاہ عبداللہ سے ولادیمیر پوتن تک سب کو ناراض کرنے کا خطرہ مول لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بظاہر تو یہی نظر آرھا ہے کہ اوبامہ کے پہلے دو برس بش دور کے داخلی و خارجی بکھراؤ کی کرچیاں چنتے گزر جائیں گے۔ تیسرے برس وہ کوئی بڑا اور مختلف کام کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کریں گے۔اور چوتھے برس انہیں یہ فکر لاحق ہوجائے گی کہ ایسا کچھ نہ کیا جائے کہ وہ اگلی مدتِ صدارت نہ جیت سکیں۔

ویسے بھی جو کرامات امریکہ کے تینتالیس سفید فام صدور کو دکھانے میں سوا دو سو برس لگے ان کرامات کی توقع پہلے سیاہ فام صدر سے کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اگر اوبامہ اپنی پہلی مدتِ صدارت امریکی سماج و سیاست کے تنے ہوئے رسے پر متوازن رہتے ہوئے ہی گزار لیں تو یہ بھی معجزے سے کم نہ ہوگا۔

یہ درست ہے کہ اوبامہ کی طرح ان کا عزم بھی جوان ہے۔ یہ بھی ٹھیک ہے کہ وہ اپنی تقریروں میں امریکہ کے بانیوں کے آدرشی حوالے دیتے رہتے ہیں۔ یہ بھی غلط نہیں کہ ان کی سوچ اپنے پیشروؤں سے مختلف محسوس ہوتی ہے لیکن یہ بھی یاد رہنا چاہئیے کہ:
ہزار اس کے تغافل کی داستانیں ہیں
مگر یہ بات، کہ وہ بھی ہے آدمی آخر


http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous/...baat.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Messages In This Thread
Would Obama be able to "Change" America? - LRE - 01-19-2009 08:20 PM

Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Lahore Ring Ring Development Update : Govt considering change to Southern Loop design Salman 0 14,480 07-05-2013 02:41 PM
Last Post: Salman
  Zulfikarabad project: Legislation to avoid demographic change promised Salman 0 3,910 07-11-2012 05:02 PM
Last Post: Salman
  APC resolution doesn’t deter Obama Lahore_Real_Estate 0 3,781 10-01-2011 02:38 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  america bankrupt LRE 4 11,180 08-04-2011 02:06 AM
Last Post: LRE
  Obama’s new blueprint of covert warfare Lahore_Real_Estate 0 3,481 08-03-2011 11:46 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Al Qaeda should watch its back: Obama Lahore_Real_Estate 0 3,986 05-21-2011 11:52 AM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  What Uzbek DID to america! LRE 0 4,319 03-23-2011 09:40 PM
Last Post: LRE
  Any Good Change ??? (Rauf Klasra) LRE 0 3,957 02-13-2011 05:54 PM
Last Post: LRE
  Fall of America starts now...? LRE 2 8,342 12-28-2010 10:38 PM
Last Post: LRE
  America will be divided in Free States by 2010: Russian Economist & Ambassador LRE 2 7,869 12-28-2010 10:37 PM
Last Post: LRE
  america dislikes ISI Chief LRE 0 3,521 12-24-2010 11:43 AM
Last Post: LRE
  obama's Afghan Visit LRE 0 4,538 12-11-2010 10:55 AM
Last Post: LRE
  america won't Attack Iran; Killing Iranian Scientists LRE 0 4,506 12-06-2010 10:09 PM
Last Post: LRE
  Quiet Strength: How To Voice for Change! LRE 0 3,300 11-26-2010 12:01 PM
Last Post: LRE
  Why obama didn't Come Pakistan? LRE 0 3,735 11-19-2010 02:50 AM
Last Post: LRE
  obama on Kashmir? LRE 0 3,893 11-19-2010 02:41 AM
Last Post: LRE
  Obama & Sadiq Pakistani LRE 2 7,381 11-10-2010 09:50 AM
Last Post: LRE
  Electricity Crisis in america! LRE 0 3,947 11-06-2010 11:53 PM
Last Post: LRE
  Pakistan hopes Obama to play role for regional peace Lahore_Real_Estate 0 3,982 10-29-2010 06:42 PM
Last Post: Lahore_Real_Estate
  Little Boy, Fat Boy, Global Peace & america! LRE 0 3,953 10-29-2010 11:54 AM
Last Post: LRE

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)