Pak-Cheen Dosti zindabad; Pakistan Starts JF-17 Thunder Production. A Slap on Americans' Face
|
07-01-2009, 08:47 PM
Post: #4
|
|||
|
|||
RE: Pak-Cheen Dosti zindabad; Pakistan Starts JF-17 Thunder Production. A Slap on Americans' Face
پاکستان میں جنگی طیاروں کی تیاری شروع
اس طیارے کا ڈیزائن اور ڈھانچہ پاکستان میں، انجن روس ،ایوئینیکس چین سے درآمد کئےگئے ہیں پاکستان میں لڑاکا طیارے جےایف 17 ’تھنڈر‘ کی تیاری کے شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان میں بننے والا پہلا جے ایف 17 طیارہ رواں سال میں فضائیہ میں شامل ہو جائے گا۔ جے ایف تھنڈر طیارے کی پاکستان میں پیدوار کا افتتاح کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ راؤ قمر سلمان نے کہا کہ پہلا طیارہ رواں سال میں فضا میں محو پرواز ہوگا۔ جے ایف 17 کی شمولیت کے ساتھ پاکستان کی فضائیہ ایسے ہدف کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے گی جو جہاز سے نظر نہ آرہا ہو۔ جے ایف تھنڈر میں بی وی آر (ْْBeyond visual range)میزائل نظام نصب کیا جائےگا۔ اس نظام کےحصول کے ساتھ ہی پاکستانی فضائیہ کی بھارت کے مقابلے میں بی وی آر نظام کے حصول کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائےگی۔ بھارتی فضائیہ کے پاس یہ ٹیکنالوجی طویل عرصے سے موجود ہے۔ کثیر جہتی صلاحیتوں کا حامل یہ لڑاکا طیارہ چین اور پاکستان کے اشتراک سے بن رہا ہے۔ اس کا ڈیزائن اور ڈھانچہ پاکستان میں تیار کیا جائےگا جبکہ انجن روس اور ایوئینیکس چین سے درآمد کئےگئے ہیں۔ جہاز پر نصب گولہ بارود پاکستانی اور بندوق اور توپیں چینی ساختہ ہوں گی۔ ماہرین کی نظر میں جے ایف 17غیر معمولی صلاحیت کا حامل نہیں ہے لیکن ایک سے زیادہ وجوہ کی بنا پر یہ طیارہ پاکستانی کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے اہم ترین ہتھیار بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایئر وار کالج میں استاد ریٹائرڈ کموڈور جمال حسین کے مطابق اس جہاز کے ذریعے کسی دشمن ملک پر حملہ کر کے اسے تہس نہس نہیں کیا جا سکتا لیکن ملک کے اندر بڑی تعداد میں بی وی آر نظام سے لیس طیاروں کی موجودگی ملکی دفاع کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔‘ اس جہاز کی دوسری اہم بات اس کی قیمت اور دستیابی ہے۔ تیسرے درجے (تھرڈ جنریشن) کا یہ جہاز اسی نسل کے دنیا میں بننے والے دیگر جہازوں سے نصف قیمت میں تیار ہو رہا ہے۔ تکنیکی لحاظ سے تھنڈر ایک اوسط درجے کا طیارہ ہے۔ جسے بعض ماہرین تیسرے درجے کا جہاز ماننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں لیکن ان طیاروں کی موجودگی سے پاکستان کی فضائیہ عددی لحاظ سے اپنی حریف سمجھی جانے والی بھارتی فضائیہ کی ایک حد تک ہم پلہ تصور کی جا رہی ہے۔ پاکستانی فضائیہ کے طویل المعیاد منصوبوں میں اس طیارے کی بیرون ملک فروخت بھی شامل ہے۔ فضائیہ کے ایک ذریعے کے مطابق بنگلہ دیش، کویت اور سعودی عرب نے تھنڈر میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان تینوں ممالک کی فضائی افواج کے سربراہ کامرہ میں اس جہاز کی تیاری کے مراحل اور آزمائشی پروازیں بھی ملاحظہ کر چکے ہیں۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/...n_ra.shtml |
|||
« Next Oldest | Next Newest »
|
Messages In This Thread |
Pak-Cheen Dosti zindabad; Pakistan Starts JF-17 Thunder Production. A Slap on Americans' Face - LRE - 06-30-2009, 06:27 PM
RE: Pak-Cheen Dosti zindabad; Pakistan Starts JF-17 Thunder Production. A Slap on Americans' Face - LRE - 07-01-2009, 12:36 AM
RE: Pak-Cheen Dosti zindabad; Pakistan Starts JF-17 Thunder Production. A Slap on Americans' Face - LRE - 07-01-2009, 10:42 AM
RE: Pak-Cheen Dosti zindabad; Pakistan Starts JF-17 Thunder Production. A Slap on Americans' Face - LRE - 07-01-2009 08:47 PM
|
User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)