"Sir you can't participate in politics for two years", Pervez tells Pervez
|
10-31-2008, 03:59 PM
Post: #1
|
|||
|
|||
"Sir you can't participate in politics for two years", Pervez tells Pervez
’مشرف صدارت: بے وقت کی راگنی‘
علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور مسلم لیگ قاف رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے قراردیا ہے کہ سابق صدر مشرف کو مسلم قاف کا صدر بنانا بے وقت کی راگنی ہے۔ انہوں نے ان معاملات کو وزارتی وائرس کا شکار لوگوں کی کارستانی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر سپرے کردیا گیا ہے اور مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بدھ کو ہونے والی اپنی تازہ پریس کانفرنس میں چودھری پرویز الہی نے کہا کہ انہوں نے پرویز مشرف کا ساتھ اتنا دیا جتنا خود انہوں نے اپنا ساتھ نہیں دیا تھا، انہیں پانچ برس کے لیے صدر بھی منتخب کرایا لیکن جب پرویز مشرف نے صدارت سے استعفی دیدیا تو وہ بات ختم ہوگئی۔ انہوں نے بعض افراد کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عام انتخابات میں اس وقت کے صدر مشرف مخالف ووٹ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ پرویز الہی ان اخباری اطلاعات کا جواب دے رہے تھے جن کے مطابق سابق صدر مشرف ان کی جماعت کی قیادت سنبھالنا چاہتے ہیں۔ ان اطلاعات کے مطابق مسلم لیگی رہنما حامد ناصر چٹھہ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے بعض عہدیداروں کے اجلاس میں پارٹی قیادت کی تبدیلی پر زور دیا گیا جبکہ ایک مسلم لیگی رہنما ریاض فتیانہ کے قیادت کی تبدیلی کے بارے میں کئی بیانات منظر عام پر آچکے ہیں۔ سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پرویز مشرف کو مشورے دینے والے لوگ ان سے مخلص ہیں نہ پارٹی کی کوئی خدمت کررہے ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق سابق صدر مشرف دو برس تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔ پرویز الہی نے کہا کہ ان کی جماعت کے انتخابات اگست سنہ دوہزار نو میں ہونگے جس میں جنرل کونسل کے ممبر ہی حصہ لے سکتے ہیں اور جنرل کونسل کے ممبران کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا صدر مشرف مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے ممبر ہیں تو ان کے ہمراہ موجود مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد حسین نے وضاحت کی کہ صدر مشرف جنرل کونسل کے ممبر نہیں ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ وہ کیسے ممبر ہوسکتے ہیں؟ ان پر دوبرس تک سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی پابندی ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ دو برس کے بعد دیکھیں گے کہ حالات کیا بنتے ہیں؟مسلم لیگ نون سے اتحاد کے بارے میں ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ان کے ضلعی اور ٹاؤن ناظمین کے فنڈز روک دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پہلے اپنا عمل بہتر بنائے پھر ہی کوئی بات کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ نون آپس میں ملے ہوئے ہیں اور مسلم لیگ قاف ہی حقیقی اپوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے رابطے سب سے ہیں۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/10/081029_mush_pilahi_sen.shtml http://www.dailywaqt.com/311008 |
|||
« Next Oldest | Next Newest »
|
User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)