Post Reply 
 
Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
My name is "Swat"
01-21-2009, 10:34 PM
Post: #1
Sad My name is "Swat"
[Image: 1100558455-1.jpg]
[Image: 1100558455-2.gif]

http://www.express.com.pk/20090121
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
01-22-2009, 04:17 PM
Post: #2
RE: My name is "Swat"
[Image: 1100559016-1.jpg]
[Image: 1100559016-2.gif]

http://express.com.pk/20090122
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
01-22-2009, 08:48 PM
Post: #3
RE: My name is "Swat"
Very well written articles. May Allah give them "Haadait" to these Mullahs so they can choose right path.

Thanks Assad for sharing these articles.

Kind regards,
Hamid Sheikh
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
01-22-2009, 10:36 PM
Post: #4
RE: My name is "Swat"

سوات آپکے گھر میں

[Image: 20090119100750swat-school-qambar.jpg]

گزشتہ ہفتے ایک ہی رات میں پانچ سکولوں کو تباہ کر دیا گیا تھا


آپکے اگر بچے ہیں اور سکول جانے کی عمر کو پہنچ چکے ہیں تو آپ نے آج صبح یقیناً سکول بھیجا ہوگا۔ آپ چاہے شریف آدمی ہوں یا رشوت خور، چاہے آپ نے گزشتہ الیکشن میں کسی مولوی کو ووٹ دیا ہو یا کسی عورت کو، چاہے آپکا بچہ ٹاٹ والے سرکاری سکول میں پڑھتا ہو یا کسی پرائیویٹ ائیر کنڈیشنڈ سکول میں آپ نے اپنے بچے کو سکول ضرور بھیجا ہوگا۔ چاہے وہ بس پر گیا ہو یا بائسیکل پر، آپ نےڈرائیور کے ساتھ بھیجا ہو یا خود چھوڑ کر آئے ہوں اگر بچہ بیمار نہیں ہے یا بیماری کا بہانہ نہیں کر رہا ہے تو یقیناً وہ اس وقت کسی کلاس روم میں، چاہے یہ کلاس روم کھلے آسمان تلے ہی کیوں نہ ہو، بیٹھا کچھ پڑھ رہا ہوگا، لکھ رہا ہوگا، کھیل رہا ہوگا یا شاید ٹیچر کی ڈانٹ کھا رہا ہوگا لیکن سکول ضرور گیا ہوگا۔


بچے کو سکول بھیجنے سے پہلے یا اسکے بعد آپ نے اخبار دیکھا ہوگا ٹی وی پر چلتے ٹِکر پڑھے ہوں گے اور سوات کی ان بچیوں کے بارے میں سوچ کر
تاسف سے سر ہلایا ہوگا جن کے سکول بارود سے اڑائے جا رہے ہیں۔
سوات میں سینکڑوں سکول تباہ کیے جا چکے ہیں
پھر اپنے
دھندے پر لگ گئے ہوں گے۔ دل کے کسی کونے میں یہ تسلّی ہوگی کہ شکر ہے ہم سوات میں نہیں رہتے اور ساتھ یہ امید بھی کہ میرے شہر، میرے گاؤں میں ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔ اسلام کے نام پر یہ سب کرنے والے اسلام کی صحیح روح کو نہیں سمجھتے اور ہمارے سیاستدانوں سے یہ آسان سا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکتا۔

اگر سیاست کو لوگوں کی امنگوں کے پیمانے کے طور پر لیا جائے تو بنیادی حقیقت یہ ہے: 1988 کے انتخابات سے پہلے ایک غیرسرکاری ادارے نے پورے ملک کا ایک نمائندہ سروے کیا اور پوچھا کہ لوگوں کے مطالبات انتخابی امیدواروں سے کیا ہے۔ پہلے نمبر پر پینے کا صاف پانی، دوسرے نمبر پر گرلز سکول۔ اور لڑکیوں کے سکولوں کی زیادہ مانگ ان علاقوں میں تھی جنہیں عرف عام میں پسماندہ کہا جاتا ہے۔

اس سے پہلے جنرل ضیاالحق نے چادر اور چار دیواری کے نام پر عورتوں کو گھروں میں قید کرنے کی کوشش کی لیکن تمام تر کالے قوانین کے باوجود پہلے سے زیادہ لڑکیاں سکول جانے لگیں اور سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اپنی جگہ بنانی شروع کردی۔ گذشتہ 20 سال میں بھی کاروکاری، ونی، زندہ دفن کیے جانے اور تیزاب پھینکنے کے ہزاروں واقعات کے باوجود لڑکیوں کی تعلیم پاکستان میں سب سے زیادہ پھیلتا ہوا کاروبار ہے۔

اور وجہ صاف ظاہر ہے کہ پسماندہ سے پسماندہ علاقے کے باسی کو بھی یہ پتہ ہے کہ اسکی آنے والی نسلیں اس سے بہتر زندگی گزاریں اور اس پسماندگی سے نجات کا واحد راستہ تعلیم میں نظر آتاہے۔

پاکستان کی مشہور فلم ساز صبیحہ سمارکی فلم The Dinner with President کے ایک سین میں صبیحہ خیبر ایجنسی کے پاس کچھ قبائلی بزرگوں سے تکرار کرتی ہیں کہ وہ عورتوں کو برابر حقوق کیوں نہیں دیتے جب وہ قبائلی روایتوں کی بات کرتے ہیں تو صبیحہ ناراض ہو کر جانے لگتی ہے۔ ایک بوڑھا قبائلی پیچھے سے کہتا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں ہماری بیٹیاں بھی تمہاری طرح پڑھ لکھ جائیں۔

جب افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگائی تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں تھا۔ وزیرستان کے سکول تباہ ہوئے ہم امریکہ کو گالی دیتے رہے۔ سوات میں آہستہ آہستہ سکول دھماکوں سے اڑائے جانے لگے ہم فوج پر تنقید کرتے رہے۔ اب طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی لگا دی ہے تو یہ آصف زرداری کی حکومت کی ناکامی ہے۔

اب قوم کے سیانے یہ بھی فرما رہے ہیں کہ سوات میں اگر شریعت نافذ کر دی جائے (اور یہ بھی یاد کرایا جاتا ہے کہ اس طرح کا قانون پہلے ہی موجود ہے) تو طالبان اپنی حرکتوں سے باز آجائیں گے۔
اسی طرح کی دلیل چند ہفتے پہلے اس وقت سننے میں آئی جب لاہور کے تھیٹروں کے باہر دھماکے ہوئے۔ یہ کہا گیا کہ اگر ان ڈراموں میں کام کرنے والے لوگ شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، فحش جگت بازی نہ کریں تو دھماکے ہونا بند ہو جائیں گے۔

گلے اور کان کاٹ کر جس طرح کی شریعت طالبان نافذ کر رہے ہیں کیا پیپلز پارٹی کی حکومت اس سے بہتر شریعت نافذ کر سکتی ہے؟ اگر پورا ملک موسیقی سننا چھوڑ کر، لطیفوں اور جگتوں سے کان بند کر کے، شلوار ٹخنوں سے اوپر کر کے ایک ازلی نماز کی نییت باندھ لے تو کوئی گارنٹی دے سکتا ہے کہ کوئی دھماکہ نہیں ہوگا۔

جب تک آپ یہ باتیں پڑھیں گے، ان سے اختلاف یا اتفاق کریں گے سکول کی چھٹی کا وقت ہو چکا ہوگا۔ آپکا بچہ گھر آجائے گا آپ اس سے پوچھیں گے کہ سکول میں دن کیسا گزرا۔ شاید یہ خیال ایک مرتبہ پھر آئے کہ شکر ہے آپ سوات میں نہیں رہتے۔ لیکن پاکستان کا نقشہ اٹھا کر دیکھیے دو سال پہلے تک سوات بھی سوات نہیں تھا۔ سوات سفر میں ہے اور جلد آپکے شہر پہنچنے والا ہے۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2009/01/090121_swat_hanif_as.shtml
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
01-31-2009, 08:30 PM
Post: #5
RE: My name is "Swat"
[Image: 20090131_ed03.jpg]
http://www.dailytimes.com.pk/20090131
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
01-14-2010, 04:33 PM
Post: #6
RE: My name is "Swat"
[Image: p7-14.gif]


http://www.dailywaqt.com
Find all posts by this user
Quote this message in a reply
Post Reply 


Possibly Related Threads...
Thread: Author Replies: Views: Last Post
  Work on Express Highway in Swat to begin shortly Salman 0 6,885 11-25-2013 01:32 PM
Last Post: Salman
  SC directs Swat DRO to retrieve citizen’s land Salman 0 3,964 01-24-2012 12:22 PM
Last Post: Salman
  Swat Kahani LRE 1 5,606 05-05-2010 09:50 AM
Last Post: LRE
  Swat hoteliers seek govt support LahoreEstate 0 3,850 01-19-2010 10:15 AM
Last Post: LahoreEstate
  Progress made by Pakistan in Swat impressive: US LahoreEstate 0 3,879 01-19-2010 10:01 AM
Last Post: LahoreEstate
  Swat: Police return to former Taliban haven (BBC) LahoreEstate 0 3,593 11-17-2009 10:19 AM
Last Post: LahoreEstate
  Swat people happy with anti-Taliban banners appearing in towns Naveed Yaseen 0 3,105 11-17-2009 08:42 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Swat will be reopened to tourists by November Naveed Yaseen 0 3,196 10-09-2009 05:56 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Curfew lifted from most of Malakand Agency, Swat Naveed Yaseen 0 3,133 10-06-2009 06:06 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  The return of the native to swat (Miangul Aurangzeb) LahoreEstate 0 3,654 10-05-2009 05:48 AM
Last Post: LahoreEstate
  Swat diary: Music and Culture have returned to the Swat valley. LahoreEstate 0 3,728 10-04-2009 06:06 AM
Last Post: LahoreEstate
  Pakistan absolutely successful in Swat: Hillary Clinton LahoreEstate 0 3,314 09-29-2009 08:18 AM
Last Post: LahoreEstate
  Tide turns in Swat: Hundreds of armed villagers patrol former militant strongholds Naveed Yaseen 0 3,306 09-26-2009 05:38 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Bittersweet Eid celebrated in Swat Naveed Yaseen 0 3,195 09-25-2009 06:23 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Swat cinema reopens after three years Naveed Yaseen 0 3,257 09-24-2009 05:36 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  No more organised resistance in Swat: ISPR DG LahoreEstate 0 3,199 09-08-2009 05:14 AM
Last Post: LahoreEstate
  PIA Swat office to re-open on 31st Naveed Yaseen 0 3,448 08-29-2009 07:22 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Barbers resume shaving in Swat Naveed Yaseen 0 3,338 07-22-2009 08:17 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  Dancing girls fear return to Swat Naveed Yaseen 0 3,603 07-18-2009 05:34 AM
Last Post: Naveed Yaseen
  South Punjab may be next Swat: Malik LahoreEstate 0 2,705 06-27-2009 05:30 AM
Last Post: LahoreEstate

Forum Jump:


User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)