Sindh notifies CVT rate on fixed properties applicable from July 1
|
07-23-2010, 12:47 PM
Post: #1
|
|||
|
|||
Sindh notifies CVT rate on fixed properties applicable from July 1
18ویں ترمیم اور فنانس ایکٹ 2010 کی منظوری کے بعد جائیداد پر ٹیکس کی وصولی صوبے کریں گے سندھ بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی سے غیر متحرک پراپرٹی پر سی وی ٹی کی وصولی کیلئے نوٹیفکیشن کا اجراء کر دیا ہے نوٹیفکیشن میں سی وی ٹی کے نرخ طے کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ویلیو ایبل ٹیکس A-(CAT) صوبہ میں واقع رہائشی غیر متحرک جائیداد (فلیٹس کے علاوہ ) B صوبہ میں واقع رہائشی فلیٹس C صوبہ میں واقع کمرشل اور صنعتی غیر متحرک پراپرٹی سے وصول کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہاں غیر متحرک جائیداد 240-A مربع گز سے 499 مربع گز ویلیو ہوگی اس ریکارڈ ویلیو کی 2 فیصد وصولی ہوگی 500-B مربع گز سے ایک ہزار مربع گز پر اس کی ریکارڈ ویلیو کا 2.5 فیصد جبکہ 1001-C مربع گز اور اس سے زائد پر ریکارڈ ویلیو کا تین فیصد وصول کیا جائے گا۔ صوبہ سندھ میں واقع رہائشی فلیٹس پر غیر متحرک املاک A ایک ہزار اسکوائر فٹ سے 1500 اسکوائر فٹ پر ریکارڈ ویلیو کا دو فیصد 1501-B اسکوائر فٹ سے 2200 اسکوائر فٹ کی تمام کیٹگریز میں ریکارڈ ویلیو کا دو فیصد جبکہ جہاں پر غیر متحرک املاک ریکارڈڈ نہیں ہے وہاں پر 10 روپے اسکوائر فٹ کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ میں واقع کمرشل اور صنعتی غیر متحرک املاک کا ریکارڈڈ ولیو کا 2.5 فیصد جبکہ جہاں پر غیر متحرک املاک ریکارڈڈ نہیں ہیں وہاں پر 100 روپے فی مربع گز کے حساب سے سی وی ٹی وصول کیا جائے گا۔ سی وی ٹی کی ادائیگی کیلئے تمام سب رجسٹرار کو چالان کا اجراء کیا جائے گا اور سی وی ٹی B017-Capital VAlue Tax اکاؤنٹ ہیڈ کی مد میں نیشنل بینک آف پاکستان کی متعلقہ برانچوں میں ادا کیا جائے گا۔ کراچی کے حوالے سے سی وی ٹی نیشنل بینک کی سٹی کورٹ اور پاسپورٹ آفس کی برانچوں میں جمع کیا جائے گا۔ جہاں تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سی وی ٹی جمع کرنے کا تعلق ہے اس سلسلے میں چالان، سی وی ٹی کی ادائیگی کی تصدیق کیلئے ٹریژری آفس کراچی بھیجے جائیں گے اور تصدیق کے بعد کاغذات مزید کارروائی کیلئے آگے بھیجے جائیں گے جبکہ سی وی ٹی فروخت کنندہ/ لیزی یا ویلیو ایشن ٹیبل جو بھی زیادہ ہو اس کے مطابق نافذ کی جائے گی۔
|
|||
« Next Oldest | Next Newest »
|
Messages In This Thread |
Sindh notifies CVT rate on fixed properties applicable from July 1 - Lahore_Real_Estate - 07-23-2010 12:47 PM
|
User(s) browsing this thread: