Lahore Development Authority News 28 October 2019
|
10-28-2019, 07:07 PM
Post: #1
|
|||
|
|||
Lahore Development Authority News 28 October 2019
Lahore Development Authority Newsلاہور( سٹی رپورٹر) لاہور دیلپمنٹ اتھارٹی نے (اربن ڈویلپمنٹ ونگ )، واسااور ٹیپا کے تقریباً ساڑھے نوہزار ملازمین کو وزیر اعظم عمران خان کے ”نیا پاکستان پروگرام“کے تحت موضع ہلوکی میں اپارٹمنٹ تعمیر کر کے دینے اور ان کی لاگت آسان قسطوں میں وصول کرنے کا فیصلہ ۔ ایل ڈی اے ملازمین کو ان کے گریڈ کے اعتبار سے سپورٹ الاﺅنس دینے اور ڈرائیوروں ، ڈسپیچ رائیڈرز اور مکینکوں کاماہانہ اوورٹائم اڑھائی ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔واسا کے کلینروں کو بطور ڈرائیور ترقی دینے اور اکاﺅنٹس کیڈر میں ملازمین کی بھرتی کے معیار میں تبدیلی کی بھی اجازت ، اس کے علاوہ49کروڑ روپے کی اضافی رقم کے سوا ٹیپا کے باقی بجٹ کی بھی منظوری دے دی ۔ ان فیصلوں کی منظوری گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا10واں اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کی ۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے شرکاءکو گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی قرعہ اندازی 30نومبر کو پی آئی ٹی بی کے ذریعے کروانے ، سکیم میں آبادکاری کے فروغ کے لئے سکولوںاورہسپتالوں کے لئے مختص پلاٹوں کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے ‘ کمرشل پلاٹوں کی فروخت کی پالیسی منظورکرنے اورسکیم کے فیز ون کو جناح سیکٹر کا نام دینے سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں دیگر سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو یہ سہولت مہیا کرنے کے لئے مجموعی طور پر 50ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے ایونیو ون اور دیگر سکیموں میں واقع ایسے پلاٹوں کا بلڈنگ پیریڈ سرچارج معاف کرنے کا اختیار متعلقہ ڈائریکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا جن پلاٹوں کے لئے بجلی ، پانی ، سیوریج اور سڑکوں جیسی ضروریات ابھی تک دستیاب نہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے انفورسمنٹ کا جامع طریقہ کار وضع کیاجائے ۔ اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت 12ہزار سے زائد مقدمات کی موثر پیروی کے لئے ایل ڈی اے کے پینل پر وکلاءکی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی جنہیں کیس ٹو کیس بنیادپر فیس ادا کی جائے گی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران کو ایگزیکٹو الاﺅنس دینے کے فیصلے کی روشنی میں ایل ڈی اے میں بھی ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازمین کو یکم جولائی2019ءسے بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا بطور سپیشل کمپنسیٹری الاﺅنس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ گئی۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں وائس چیئرمین واساشیخ امتیاز محمود ‘رکن صوبائی اسمبلی لاہور سے سعدیہ سہیل رانااور قصور سے ملک مختار احمد ‘ میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور محکمہ پی اینڈ ڈی، ہاو¿سنگ، بلدیات ، فنانس اور کمشنرلاہور کے نمائندوں نے شرکت ۔ For All Buying/Selling & Your Queries Please Contact Ch Mujahid Yasin (CMY) Of
And Many Others To join Lahore Real Estate highly popular WhatsApp groups send a WhatsApp message to +923224929992 |
|||
« Next Oldest | Next Newest »
|
Messages In This Thread |
Lahore Development Authority News 28 October 2019 - LRE-Azan - 10-28-2019 07:07 PM
|
User(s) browsing this thread: 2 Guest(s)