حکومت کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ
|
08-23-2021, 07:53 PM
Post: #1
|
|||
|
|||
حکومت کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق کھربوں روپے مالیت کے سرکاری گھر اور ریاستی زمین خالی کرانے کے لیے خصوصی ٹربیونلز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خصوصی ٹربیونلز کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس جلد جاری کیا جائے گا۔ ڈان کے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آرڈیننس جاری کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے تحت ٹربیونلز قائم کیے جائیں گے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس آرڈیننس کے تحت نہ صرف غیر قانونی طو ر پر قبضہ کی گئیں سرکاری زمینیں اور جائیدادیں خالی کرائی جائیں گی بلکہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ ٹربیونلز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت میں قائم کیے جائیں گے اور بعد ازاں صوبائی سطح پر ان کا قیام عمل میں لایا جائے گا، خاص طور پر ان صوبوں میں جہاں پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار ہے جن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ سرکاری زمینیں قابضین سے واپس حاصل کرنا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔ حکومت اس سے قبل بھی اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں متعدد سرکاری اراضی واگزار کرا چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے مسلح افواج کے حکام کو بھی سرکاری اراضی خالی کرنے کے نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔ آرمی، نیوی اور ایئرفورس کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اراضی خیابان اقبال جو کہ مارگلا روڈ کے نام سے جانی جاتی ہے اور نیشنل پارک کا علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے Refrence:https://www.dawnnews.tv/news/1166701 |
|||
« Next Oldest | Next Newest »
|
Messages In This Thread |
حکومت کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ - LRE-Azan - 08-23-2021 07:53 PM
|
Possibly Related Threads... | |||||
Thread: | Author | Replies: | Views: | Last Post | |
راوی اربن پراجیکٹ ، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل منظور | LRE-Azan | 0 | 1,103 |
01-31-2022 08:46 PM Last Post: LRE-Azan |
|
سی پیک مزید 46 ارب ڈالر کے نئے منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال | LRE-Azan | 0 | 1,910 |
11-21-2017 12:35 PM Last Post: LRE-Azan |
User(s) browsing this thread: 1 Guest(s)